آج کی آیت اور حدیث
بدھ، 4 نومبر، 2026
24 جمادی الاول، 1448 ہجری
ہر روز ایک نئی آیت اور حدیث، جو آپ کے وقت کے مطابق آدھی رات کو بدلتی ہے۔ ہر متن اپنے ماخذ سے حوالے کے ساتھ لیا گیا ہے۔
آج کی آیت
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تُحَرِّمُوا۟ طَيِّبَـٰتِ مَآ أَحَلَّ ٱللَّهُ لَكُمْ وَلَا تَعْتَدُوٓا۟ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ ٱلْمُعْتَدِينَ اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ نے جو پاکیزه چیزیں تمہارے واسطے حلال کی ہیں ان کو حرام مت کرو اور حد سے آگے مت نکلو، بےشک اللہ تعالیٰ حد سے نکلنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
Surah Al-Ma'idah 5:87 Muhammad Junagarhi
آج کی حدیث
صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا :
«إِذَا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ، قَالَ: يَقُولُ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: تُرِيدُونَ شَيْئًا أَزِيدُكُمْ؟ فَيَقُولُونَ: أَلَمْ تُبَيِّضْ وُجُوهَنَا؟ أَلَمْ تُدْخِلْنَا الْجَنَّةَ، وَتُنَجِّنَا مِنَ النَّارِ؟ قَالَ: فَيَكْشِفُ الْحِجَابَ، فَمَا أُعْطُوا شَيْئًا أَحَبَّ إِلَيْهِمْ مِنَ النَّظَرِ إِلَى رَبِّهِمْ عَزَّ وَجَلَّ». "جب جنت والے جنت میں داخل ہو جائیں گے، تو ( اس وقت) اللہ تبارک و تعالیٰ فرمائے گا : تمہیں کوئی چیز چاہیے، جو تمہیں مزید عطا کروں؟ وہ جواب دیں گے : کیا تو نے ہمارے چہرے روشن نہیں کیے؟ کیا تو نے ہمیں جنت میں داخل نہیں کیا اور دوزخ سے نجات نہیں دی؟ چنانچہ اللہ تعالیٰ پردہ ہٹا دے گا۔ لہذا انہیں کوئی چیز ایسی عطا نہیں ہو گی، جو انہیں اپنے رب عز و جل کے دیدار سے زیادہ محبوب ہو۔"
Sahīh Muslim 181 صحيح · رواه مسلم
کم معروف
حدیث
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں : کہا گیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! مشرکوں پر بد دعا کردیں، تو آپ ﷺ نے فرمایا:
«إِنِّي لَمْ أُبْعَثْ لَعَّانًا، وَإِنَّمَا بُعِثْتُ رَحْمَةً». "مجھے لعنت کرنے والا بنا کر نہيں بھیجا گیا ہے۔ مجھے تو رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے"۔
Sahīh Muslim 2599 صحيح · رواه مسلم
ماخذ: HadeethEnc.com (hadith, translations and gradings, unchanged) · Tanzil (Quran text) · QuranEnc.com (Quran translations)
بدھ، 4 نومبر، 2026پچھلے دن
- منگل، 3 نومبر، 2026 Surah Al-Jumu'ah 62:1 · Al-Arba‘oon An-Nawawiyyah (The Forty Hadith of An-Nawawiyyah) 21
- پیر، 2 نومبر، 2026 Surah Al-Furqan 25:57 · Sunan Abi Dawood 5200
- اتوار، 1 نومبر، 2026 Surah Al-A'raf 7:196 · Sahīh Muslim 2838
- ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026 Surah Al-Ahzab 33:43 · Sahīh Muslim 2808
- جمعہ، 30 اکتوبر، 2026 Surah Al-Kahf 18:13 · Sunan Ibn Mājah 3764
- جمعرات، 29 اکتوبر، 2026 Surah Al-Hajj 22:37 · Sahīh Al-Bukhāri 5373
- بدھ، 28 اکتوبر، 2026 Surah Ash-Shuraa 42:47 · Al-Arba‘oon An-Nawawiyyah (The Forty Hadith of An-Nawawiyyah) 18