سورة الإخلاص

Surah Al-Ikhlas (The Sincerity)

Mishary Rashid Alafasy مصحف

سورۃ الإخلاص قرآن مجید کی 112ویں سورت ہے اور اس میں 4 آیات ہیں۔ اس کے نام کا مطلب "اخلاص" ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور پارہ 30 میں ہے۔

اس صفحے پر آپ سورۃ الإخلاص کا مکمل عربی متن مولانا محمد جوناگڑھی کے اردو ترجمے کے ساتھ آیت بہ آیت پڑھ سکتے ہیں اور تلاوت سن سکتے ہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. قُلْ هُوَ ٱللَّهُ أَحَدٌ﴿١﴾

    آپ کہہ دیجئے کہ وه اللہ تعالیٰ ایک (ہی) ہے.

  2. ٱللَّهُ ٱلصَّمَدُ﴿٢﴾

    اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے.1

    حواشی
    [1] یعنی سب اس کے محتاج ہیں، وہ کسی کا محتاج نہیں۔
  3. لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ﴿٣﴾

    نہ اس سے کوئی پیدا ہوا نہ وه کسی سے پیدا ہوا.1

    حواشی
    [1] یعنی نہ اس سے کوئی چیز نکلی ہے نہ وہ کسی چیز سے نکلا ہے۔
  4. وَلَمْ يَكُن لَّهُۥ كُفُوًا أَحَدٌۢ﴿٤﴾

    اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے.1

    حواشی
    [1] اس کی ذات میں، نہ اس کی صفات میں اور نہ اس کے افعال میں۔ «لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ» (الشورى:11) حدیث قدسی میں ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”انسان مجھے گالی دیتا ہے یعنی میرے لئے اولاد ثابت کرتا ہے، حالانکہ میں ایک ہوں بےنیاز ہوں، میں نےکسی کو جنا ہے نہ کسی سے پیدا ہوا ہوں اور نہ کوئی میرا ہمسر ہے“۔ ( صحيح البخاري تفسير سورة قل هو الله أحد) اس سورت میں ان کا بھی رد ہوگیا جو متعدد خداوں کے قائل ہیں اور جو اللہ کے لئے اولاد ثابت کرتے ہیں اور جو اس کو دوسروں کا شریک گردانتے ہیں اور ان کا بھی جو سرے سے وجود باری تعالیٰ ہی کے قائل نہیں۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

سورۃ الإخلاص کے نام کا مطلب کیا ہے؟

الإخلاص کا مطلب "اخلاص" ہے۔

سورۃ الإخلاص کس پارے میں ہے؟

سورۃ الإخلاص پارہ 30 میں ہے۔

ماخذ

  • Arabic text: Tanzil Quran Text (Uthmani) (Tanzil Project, CC BY 3.0), reproduced without changes.
  • Translation: Muhammad Junagarhi, from QuranEnc.com, version 1.1.3, reproduced without changes.
  • Recitation: Mishary Rashid Alafasy, via QuranicAudio.com and EveryAyah.com.
  • Word by word: recordings and meanings from Quran.com (Quran Foundation), played when you tap a word.

Found a mistake? Report a mistake and we will check it against the source.

پڑھنے کی ترتیبات

تھیم
عربی متن کا سائز
100%
ترجمے کا سائز
100%