سورة الكافرون

Surah Al-Kafirun (The Disbelievers)

Mishary Rashid Alafasy مصحف

سورۃ الكافرون قرآن مجید کی 109ویں سورت ہے اور اس میں 6 آیات ہیں۔ اس کے نام کا مطلب "کافرین" ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور پارہ 30 میں ہے۔

اس صفحے پر آپ سورۃ الكافرون کا مکمل عربی متن مولانا محمد جوناگڑھی کے اردو ترجمے کے ساتھ آیت بہ آیت پڑھ سکتے ہیں اور تلاوت سن سکتے ہیں۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. قُلْ يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْكَـٰفِرُونَ﴿١﴾

    آپ کہہ دیجئے کہ اے کافرو!1

    حواشی
    [1] الْكَافِرُونَ میں الف لام جنس کے لئے ہے۔ لیکن یہاں بطور خاص صرف ان کافروں سے خطاب ہے جن کی بابت اللہ کو علم تھا کہ ان کا خاتمہ کفر وشرک پر ہوگا۔ کیوں کہ اس سورت کے نزول کے بعد کئی مشرک مسلمان ہوئے اور انہوں نے اللہ کی عبادت کی۔ ( فتح القدیر ) ۔
  2. لَآ أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ﴿٢﴾

    نہ میں عبادت کرتا ہوں اس کی جس کی تم عبادت کرتے ہو.

  3. وَلَآ أَنتُمْ عَـٰبِدُونَ مَآ أَعْبُدُ﴿٣﴾

    نہ تم عبادت کرنے والے ہو اس کی جس کی میں عبادت کرتا ہوں.

  4. وَلَآ أَنَا۠ عَابِدٌ مَّا عَبَدتُّمْ﴿٤﴾

    اور نہ میں عبادت کروں گا جس کی تم عبادت کرتے ہو.

  5. وَلَآ أَنتُمْ عَـٰبِدُونَ مَآ أَعْبُدُ﴿٥﴾

    اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کر رہا ہوں.1

    حواشی
    [1] بعض نے پہلی آیت کو حال کے اوردوسری کو استقبال کے مفہوم میں لیا ہے، لیکن امام شوکانی نے کہا ہے کہ ان تکلفات کی ضرورت نہیں ہے۔ تاکید کے لئے تکرار، عربی زبان کا عام اسلوب ہے، جسے قرآن کریم میں کئی جگہ اختیار کیا گیا ہے۔ جیسے سورۂ رحمٰن، سورۂ مرسلات میں ہے۔ اسی طرح یہاں بھی تاکید کے لئے یہ جملہ دہرایا گیا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ یہ کبھی ممکن نہیں کہ میں توحید کا راستہ چھوڑ کر شرک کا راستہ اختیار کر لوں، جیسا کہ تم چاہتے ہو۔ اور اگر اللہ نے تمہاری قسمت میں ہدایت نہیں لکھی ہے، تو تم بھی اس توحید اور عبادت الٰہی سے محروم ہی رہو گے۔ یہ بات اس وقت فرمائی گئی، جب کفار نے یہ تجویز پیش کی کہ ایک سال ہم آپ (صلى الله عليه وسلم) کے معبود کی اور ایک سال آپ (صلى الله عليه وسلم) ہمارے معبودوں کی عبادت کریں۔
  6. لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِىَ دِينِ﴿٦﴾

    تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین ہے.1

    حواشی
    [1] یعنی اگر تم اپنے دین پر راضی ہو اور اسے چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہو، تو میں اپنے دین پر راضی ہوں، میں اسے کیوں چھوڑ وں؟ «لَنَا أَعْمَالُنَا وَلَكُمْ أَعْمَالُكُمْ» (القصص:55) ۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

سورۃ الكافرون کے نام کا مطلب کیا ہے؟

الكافرون کا مطلب "کافرین" ہے۔

سورۃ الكافرون کس پارے میں ہے؟

سورۃ الكافرون پارہ 30 میں ہے۔

ماخذ

  • Arabic text: Tanzil Quran Text (Uthmani) (Tanzil Project, CC BY 3.0), reproduced without changes.
  • Translation: Muhammad Junagarhi, from QuranEnc.com, version 1.1.3, reproduced without changes.
  • Recitation: Mishary Rashid Alafasy, via QuranicAudio.com and EveryAyah.com.
  • Word by word: recordings and meanings from Quran.com (Quran Foundation), played when you tap a word.

Found a mistake? Report a mistake and we will check it against the source.

پڑھنے کی ترتیبات

تھیم
عربی متن کا سائز
100%
ترجمے کا سائز
100%