سورة التين

سورہ تین اردو ترجمہ کے ساتھ

انجیر

مصحف

مشاری راشد العفاسیMP3 ڈاؤن لوڈ کریںPDF ڈاؤن لوڈ کریں

سورۃ التين قرآن مجید کی 95ویں سورت ہے اور اس میں 8 آیات ہیں۔ اس کے نام کا مطلب "انجیر" ہے۔ یہ مکی سورت ہے اور پارہ 30 میں ہے۔

اس صفحے پر آپ سورۃ التين کا مکمل عربی متن مولانا محمد جوناگڑھی کے اردو ترجمے کے ساتھ آیت بہ آیت پڑھ سکتے ہیں اور تلاوت سن سکتے ہیں۔

مکمل سورہ تین: عربی متن اور اردو ترجمہ

بِّسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. وَٱلتِّينِ وَٱلزَّيْتُونِ۝١

    قسم ہے انجیر کی اور زیتون کی.

  2. وَطُورِ سِينِينَ۝٢

    اور طور سِینِین کی.1

    حواشی
    [1] یہ وہی کوہ طور ہے جہاں اللہ تعالیٰ حضرت موسیٰ (عليه السلام) سے ہم کلام ہوا تھا۔
  3. وَهَـٰذَا ٱلْبَلَدِ ٱلْأَمِينِ۝٣

    اور اس امن والے شہر کی.1

    حواشی
    [1] اس سے مراد مکہ مکرمہ ہے، جس میں قتال کی اجازت نہیں ہے۔ علاوہ ازیں جو اس میں داخل ہو جائے، اسے بھی امن حاصل ہو جاتا ہے۔ بعض مفسرین کہتے ہیں کہ یہ دراصل تین مقامات کی قسم ہے، جن میں سے ہر ایک جگہ میں جلیل القدر، صاحب شریعت پیغمبر مبعوث ہوا۔ انجیر اور زیتون سے مراد وہ علاقہ ہے جہاں اس کی پیداوار ہے اور وہ ہے بیت المقدس، جہاں حضرت عیسیٰ (عليه السلام) پیغمبر بن کر ائے۔ طور سینا یا سینین پر حضرت موسیٰ (عليه السلام) کو نبوت عطا کی گئی اور شہر مکہ میں سید الرسل حضرت محمد رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کی بعثت ہوئی۔ ابن کثیر ) ۔
  4. لَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَـٰنَ فِىٓ أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ۝٤

    یقیناً ہم نے انسان کو بہترین صورت میں پیدا کیا.1

    حواشی
    [1] یہ جواب قسم ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر مخلوق کو اس طرح پیدا کیا ہے کہ اس کا منہ نیچے کو جھکا ہوا ہے صرف انسان کو دراز قامت، سیدھا بنایا ہے جو اپنے ہاتھوں سے کھاتا پیتاہے۔ پھر اس کے اعضا کو نہایت تناسب کے ساتھ بنایا، ان میں جانوروں کی طرح بےڈھنگا پن نہیں ہے۔ ہر اہم عضو دو دو بنائے اور ان میں نہایت مناسب فاصلہ رکھا، پھر اس میں عقل وتدبر، فہم وحکمت اور سمع وبصر کی قوتیں ودیعت کیں، جو دراصل یہ انسان اللہ کی قدرت کا مظہر اور اس کا پر تو ہے۔ بعض علما نے اس حدیث کوبھی اسی معنی ومفہوم پر محمول کیا ہے، جس میں ہے کہ إِنَّ اللهَ خَلَقَ آدَمَ عَلَى صُورَتِهِ ( مسلم، كتاب البر والصلة والآداب ) اللہ تعالیٰ نے آدم کو اپنی صورت میں پیدا فرمایا انسان کی پیدائش میں ان تمام چیزوں کا اہتمام ہی احسن تقویم ہے، جس کا ذکر اللہ نے تین قسموں کے بعد فرمایا۔ (فتح القدیر)۔
  5. ثُمَّ رَدَدْنَـٰهُ أَسْفَلَ سَـٰفِلِينَ۝٥

    پھر اسے نیچوں سے نیچا کر دیا.1

    حواشی
    [1] یہ اشارہ انسان کے ارذل عمر ( بہت زیادہ عمر ) کی طرف۔ جس میں جوانی اور قوت کے بعد بڑھاپا اور ضعف آجاتا ہے اور انسان کی عقل اور ذہن بچے کی طرح ہو جاتا ہے۔ بعض نے اس سے کردار کا وہ سفلہ پن لیا ہے جس میں مبتلا ہو کر انسان انتہائی پست اور سانپ بچھو سے بھی زیادہ گیا گزرا ہو جاتا ہے اور بعض نے اس سے ذلت ورسوائی کا وہ عذاب مراد لیا ہے جو جہنم میں کافروں کے لئے ہے۔ گویا انسان اللہ اور رسول کی اطاعت سے انحراف کرکے اپنے کو احسن تقویم کے بلند رتبہ واعزاز سے گرا کر جہنم کی اسفل سافلین میں ڈال لیتا ہے۔
  6. إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ۝٦

    لیکن جو لوگ ایمان ﻻئے اور (پھر) نیک عمل کیے تو ان کے لئے ایسا اجر ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا.1

    حواشی
    [1] آیت ماقبل کے پہلے مفہوم کے اعتبار سے یہ جملہ مبینہ ہے، مومنوں کی کیفیت بیان کر رہا ہے اور دوسرے تیسرے مفہوم کے اعتبار سے، ماقبل کی تاکید ہے کہ اس انجام سے اس نے مومنوں کا استثنا کردیا۔ ( فتح القدیر ) ۔
  7. فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِٱلدِّينِ۝٧

    پس تجھے اب روز جزا کے جھٹلانے پر کون سی چیز آماده کرتی ہے.1

    حواشی
    [1] یہ انسان سے خطاب ہے، زجر وتوبیخ کے لئے۔ کہ اللہ نے تجھے بہترین صورت میں پیدا کیا اور وہ تجھے اس کے برعکس قعر مذلت میں بھی گرانے کی قدرت رکھتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس کے لئے دوبارہ پیدا کرنا کوئی مشکل نہیں۔ اس کے بعد بھی تو قیامت اور جزا کا انکار کرتا ہے؟
  8. أَلَيْسَ ٱللَّهُ بِأَحْكَمِ ٱلْحَـٰكِمِينَ۝٨

    کیا اللہ تعالیٰ (سب) حاکموں کا حاکم نہیں ہے.1

    حواشی
    [1] جو کسی پر ظلم نہیں کرتا اور اس کے عدل ہی کا یہ تقاضا ہے کہ وہ قیامت برپا کرے اور ان کی داد رسی کرے جن پر دنیا میں ظلم ہوا۔ پہلے گزر چکا ہے کہ ایک ضعیف حدیث میں اس کا یہ جواب دینا منقول ہے۔ بَلَى، وَأَنَا عَلَى ذَلِكَ مِنَ الشَّاهِدِينَ ) ( الترمذي ) ۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

سورۃ التين کے نام کا مطلب کیا ہے؟

التين کا مطلب "انجیر" ہے۔

سورۃ التين کس پارے میں ہے؟

سورۃ التين پارہ 30 میں ہے۔

سورۃ التين میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التين میں 8 آیات ہیں۔

سورۃ التين مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التين مکی سورت ہے۔

سورۃ التين قرآن کی کون سی سورت ہے؟

یہ قرآن مجید کی 95ویں سورت ہے۔

ماخذ

  • Arabic text: Tanzil Quran Text (Uthmani) (Tanzil Project, CC BY 3.0), reproduced without changes.
  • Translation: Muhammad Junagarhi, from QuranEnc.com, version 1.1.3, reproduced without changes.
  • Recitation: Mishary Rashid Alafasy, via QuranicAudio.com and EveryAyah.com.
  • Word by word: recordings and meanings from Quran.com (Quran Foundation), played when you tap a word.
  • Madinah and IndoPak fonts (Settings): the text in those scripts and their fonts come from the Quran Foundation (Quran.com); the Madinah font is the King Fahd Glorious Quran Printing Complex's Uthmanic Hafs font.

Found a mistake? Report a mistake and we will check it against the source.

پڑھنے کی ترتیبات

قرآن کا فونٹ
عربی متن کا سائز
100%
ترجمے کا سائز
100%
تھیم

ہوم اسکرین پر شامل کریں

ReadSurahReadSurah کو ہوم اسکرین سے پوری اسکرین پر کھولیں۔ جو سورتیں آپ پڑھ چکے ہیں وہ انٹرنیٹ کے بغیر بھی کھلیں گی۔

  1. Safari میں شیئر کے بٹن پر ٹیپ کریں۔ نئے آئی فون میں یہ ••• مینو میں ہے۔
  2. “Add to Home Screen” پر ٹیپ کریں۔ نظر نہ آئے تو نیچے اسکرول کریں۔
  3. “Add” پر ٹیپ کریں۔